بین الاقوامی یومِ تعلیم:نوجوان، تعلیم اور میڈیا پاکستان کی ماحولیاتی مضبوطی کا مرکز قرار

بین الاقوامی یومِ تعلیم:نوجوان، تعلیم اور میڈیا  پاکستان کی ماحولیاتی مضبوطی کا مرکز قرار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )عالمی برادری کے ساتھ پاکستان نے بھی 24 جنوری کو بین الاقوامی یومِ تعلیم منایا، جس کے موقع پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ۔۔۔

 ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعلیم، مؤثر ابلاغ، میڈیا کے کردار اور نوجوانوں کی شمولیت کو قومی پالیسی کا مرکزی ستون بنایا جائے گا۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان اور کلائمیٹ چینج ایجوکیشن، کمیونیکیشن و ایڈووکیسی آؤٹ ریچ سپیشلسٹ سلیم شیخ نے کہا کہ دنیا کی نصف سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ، اس لیے تعلیمی اور ماحولیاتی پالیسیاں نوجوانوں کے بغیر مؤثر نہیں ہو سکتیں۔ انہو ں نے میڈیا کے کردار کو بھی نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی رائے سازی، ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور حل پر مبنی اقدامات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں