نیو ٹیک اور شالان اینڈ جی ایل گروپ کے مابین معاہدہ

 نیو ٹیک اور شالان اینڈ جی ایل گروپ کے مابین معاہدہ

معاہدے کے تحت نوجوانوں کوجدید، مارکیٹ ڈیمانڈ سے ہم آہنگ ہنر سکھائے جائینگے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نیوٹیک اورشالان اینڈ جی ایل گروپ کے درمیان سکل ڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے روزگاراور ہنر مند افرادی قوت کی برآمد کیلئے اپنی نوعیت کا اہم اور تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے، دونوں ادارے عالمی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوانوں کوجدید اور مارکیٹ ڈیمانڈ سے ہم آہنگ سکلز سکھائیں گے، معاہدے پر ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر معظم اعجاز، نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال کی موجودگی میں یونیورسٹی آڈیٹوریم میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈین آف سکلز انجینئر ندیم خالد اور شالان اینڈ جی ایل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز سدھرائچ نے دستخط کئے، انجینئر ندیم خالد نے کہا کہ ہم معیاری تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، گلمینہ بلال احمد نے کہا کہ ہم تعلیمی بالخصوص فنی تعلیمی اداروں کے نصاب ِ تعلیم اور انڈسٹری کی ضروریات کو ہم آہنگ بناکر نوجوانوں کو اس قابل بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں کہ وہ جب تعلیم سے فارغ ہوں گے تو مارکیٹ میں ان کیلئے جاب موجود ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں