پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700لٹر ملاوٹی دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700لٹر ملاوٹی دودھ تلف

کارروائی سرفراز مارکیٹ اور النور کالونی میں کی گئی،دکان سیل،مقدمہ درج

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے سرفراز مارکیٹ، النور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے ملک کولیکشن سینٹر کو سربمہر کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دودھ کے نمونے حاصل کیے گئے جو لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔ دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیل آئل کی ملاوٹ کی جارہی تھی، جس پر موقع پر ہی تقریباً 700لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملک کولیکشن سینٹر کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں ملک کولیکشن سینٹرز کی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں