منشیات مقدمہ کے 3 ملزموں کی ضمانت منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے تھانہ اے این ایف کے منشیات مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
ملزمان سجاد خان، جنید خان اور عمادالدین کی ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزران کے وکیل دانش اکبر عدالت پیش ہوئے ، ملزمان پر 3 کلو 600گرام چرس سمگلنگ کا الزام عائد تھا۔