قطر سے لاکر غیرت کے نام پر خاتون کا قتل کیس ،سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد
راولپنڈی (خبر نگار)قطر سے واپس لاکر خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
واہ کینٹ پولیس نے خاتون کے قتل سے متعلق ملزمان کی منصوبہ بندی کی سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کر لی ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خاتون کے قتل میں استعمال پستول بھی برآمد کر لیا گیا، موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، خاتون کو قطر سے پاکستان لانے والے دونوں چچا کے نام ای سی ایل میں شامل، ملزمان فیصل اور شوکت خاتون کو قتل کرنے کیلئے قطر سے پاکستان لائے تھے۔