سرد موسم ، ہیٹر کا بے جا استعمال جان لیوا ہوسکتا ہے ،احتیاط برتنے کی ہدایت

سرد موسم ، ہیٹر کا بے جا استعمال جان لیوا  ہوسکتا ہے ،احتیاط برتنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)برفباری کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سوئی نادرن گیس کمپنی مری اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان سوئی نادرن گیس کے مطابق سرد موسم میں گیس ہیٹر کا غلط استعمال، خصوصاً بند کمروں میں، جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔ترجمان نے خبردار کیا کہ بند کمروں میں گیس ہیٹر کا مسلسل استعمال ہرگز نہ کیا جائے ۔ کمروں میں مناسب ہوا کی آمد و رفت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں