وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی کا اردو لغت بورڈ کا معائنہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگز یب خان کھچی نے اردو لغت بورڈ کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے استقبال کیا۔ تاریخی اصول پر مرتب کردہ اردو لغت کی دو جلدوں کی نستعلیق اشاعت اور اسے بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور جدہ میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔