پاکستان کی غزہ امن مشن میں شمولیت خوش آئند ،سردار عتیق

پاکستان کی غزہ امن مشن میں شمولیت خوش آئند ،سردار عتیق

بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ،کشمیر جلد آزاد ہوگا ،پریس کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ،مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی غزہ امن مشن میں شمولیت خوش آئند ہے ،آپریشن بنیان المرصوص کے بعد سے پاکستان کا وقار عالمی سطح بلند ہوا ہے ، پاکستان کی ملٹر ی ڈپلومیسی نے اپنا لوہا منوا لیا ہے ،ہندوستان جمہوری ملک ہونے کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے ،جبری تقسیم کی کوشش پورے بھارت کی تقسیم کا دروازہ کھول سکتی ہے ، ہندوستان نے اپنے عمل سے پورے خطے کوغیر مستحکم کر دیا ہے ،مسلم کانفرنس الحاق پاکستانی کی داعی ہے۔

ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے ، کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا،تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ریاست میں ریاست کی سیاست ہونا چاہیئے ، ہندوستان جمہوری ملک ہونے کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے ،آئندہ ریاستی انتخابات میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے ، ان خیالات کا اظہار مہرالنساء میجر نصراللہ، سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں سیاسی رہنماء ڈاکٹر عرفان اشرف کی ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں