راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 2فروری سے شروع ہوگی ،ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 2فروری سے شروع ہوگی ،ٹیمیں تشکیل

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع راولپنڈی میں 5,188 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 4,731موبائل ٹیمیں، 194 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 263 فکسڈ ٹیمیں مہم کی نگرانی اور فیلڈ کوآرڈینیشن کے لیے بنائی گئی ہیں۔راولپنڈی میں 2 فروری سے 5 فروری تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کے کامیاب انعقاد، سکیورٹی انتظامات اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا ۔ انتظامات کو موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں