طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر کا ٹیکسلا ،واہ میں ہسپتالوں کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار چیمہ نے ٹیکسلا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور واہ کینٹ میں واہ جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔
مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہِ راست دریافت کیا۔ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کی۔