عدالتی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ،ایس ایس پی سکیورٹی

عدالتی اداروں کی سکیورٹی اولین  ترجیح ہے ،ایس ایس پی سکیورٹی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورہ۔

 سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام افسران و جوانوں کو مستعدی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے عدالتی سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی سکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ، عوام، وکلا ، سائلین اور عدالتی عملے کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں