افسران روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اوپن ڈور پالیسی پرعمل درآمد کے لئے ڈی سی کی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ڈی سی نے کہا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں،شہریوں سے ملاقات نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، افسران کو شہریوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے یومیہ رپورٹ جمع کروانے کی ہد ایت کی گئی۔