ٹرین ایگزامینرز کے مسائل حل کئے جائیں گے ،ڈی ایس ریلوے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)ٹرین ایگزامینر یونٹی کے مرکزی قائدین نے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی نورالدین سے ملاقات کی۔۔.
ٹرین ایگزامینرز اور کیرج اینڈ ویگن برانچ کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے ٹرین ایگزامینرز کے مسائل حل کرنے اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ریلوے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام ملازمین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔