راولپنڈ ی،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،4ٹرک سامان ضبط

راولپنڈ ی،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،4ٹرک سامان ضبط

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے 22نمبر چونگی، دھمیال روڈ، بکرا منڈی میں کارروائی کی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او عارفین زبیرچودھری کی ہدایت پرشعبہ انفورسمنٹ نے 22نمبر چونگی، دھمیال روڈ، بکرا منڈی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے ، چار ٹرک سے زائد سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے ، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور کسی صورت میں بھی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کی مد میں اٹھائے جانے والے سامان کو ضبط کر لیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں