اسلام آباد ،غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی، تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے سمیت غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف موثر اور بھرپور کریک ڈاون کرنے کی ہدایات جاری کیں،اسی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرڈی آئی بی ٹیم اور ناکہ فیض آ بادپر تعینات افسران کوانعامات وتعریفی اسناد سے بھی نوازا ۔