آفس مینجمنٹ گروپ کے 13 سیکشن افسران کاپروبیشن پیریڈ ختم ،ڈی جی نجکاری کمیشن کی 180دن کی چھٹی منظور

 آفس مینجمنٹ گروپ کے 13 سیکشن  افسران کاپروبیشن پیریڈ ختم ،ڈی جی  نجکاری کمیشن کی 180دن کی چھٹی منظور

اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے 13 سیکشن افسران کی آزمائشی مدت (Probation Period) ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ، جن افسران کی پروبیشن مدت ختم کی گئی ہے۔۔۔

 ان میں 12 افسران کا تعلق 51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) سے ہے جبکہ ایک خاتون افسر کا تعلق 48 ویں سی ٹی پی ہے ، ان افسران میں ربیکا اصغر، روبی نواز، حیا علی، پارس، بختاور یوسفانی، زویا صدیق، محمد معاذ، اظہار الدین، منصور شبیر، پیر جمیل حسین، محمد فہد اور احمد شامل ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن کی چھٹی منظوری کے احکامات جاری کر دئیے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گریڈ 20 کے افسر و ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن عدیل اشرف کومجموعی طور پر 180 دن کی چھٹی دی گئی ہے ۔ 120 دن مکمل تنخواہ جبکہ 60 دن نصف تنخواہ کے ساتھ رخصت ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں