اسلام آباد، رات کو صرف 22ٹریفک اہلکار تعینات:پولیس رپورٹ

اسلام آباد، رات کو صرف 22ٹریفک اہلکار تعینات:پولیس رپورٹ

ایف 8جگہ کی ملکیت کا کبھی دعویٰ یا قبضہ نہیں کیا:اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ جمع

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں موٹر وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد کی درخواست پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی رپورٹ پیش کر دی گئی، جس کے مطابق نائٹ ڈیوٹی پر 22 اہلکار رات 10 سے صبح  7 بجے تک صرف پیٹرولنگ کرتے ہیں، ایف ایٹ اور نائنتھ ایونیو کے درمیان جگہ کی ملکیت یا قبضہ کا کبھی دعویٰ نہیں کیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل اسلام آباد پولیس ساجد چیمہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ صرف 4سب انسپکٹر، 6اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 10کانسٹیبل اور ایک مکینک نائٹ ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔ ایف ایٹ اور نائنتھ ایونیو کے درمیان گرین بیلٹ عوامی مقاصد کیلئے مختص ہے ، مذکورہ جگہ سے کوئی درخت یا پودا نہیں کاٹا گیا، یہ جگہ سی ڈی اے ہارٹیکلچر کی زیر نگرانی ہے ۔ عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر اپنا موقف پیش کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں