انجمن فیض الاسلام کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار اور واک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن فیض الاسلام کے زیراہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے واک اور ۔۔۔۔
خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کشمیر سمیت تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی قیادت میں فیض آباد مری روڈ پر واک کی گئی ،سینئر نائب صدر اظہار فاطمہ، نائب صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) میاں جمیل اطہر، جنرل سیکرٹری گروپ کیپٹن (ر) پرویز اختر، بزم فیض کے سربراہ پروفیسر نیاز عرفان،بزم عروج ادب کے ڈائریکٹر نعیم اکرم قریشی اور دیگر بھی شریک تھے، بعدازاں انجمن کے ہال میں سیمینار ہوا۔