زیمبو میں عام گاڑیوں کو ایمبولینسز بنانیکی تحقیقات کا حکم

زیمبو میں عام گاڑیوں کو ایمبولینسز بنانیکی تحقیقات کا حکم

قائم مقام وی سی کے دور میں 2ایمبولینسز کی جگہ عام گاڑ یاں لی گئیں انتظامیہ نے عام گاڑیوں کو ایمبولینسز میں تبدیل کر نے کیلئے اضافی بجٹ مانگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر تنویر خالق نے ایمبولینس کے بجائے عام گاڑ یاں خریدنے اور انہیں ایمبولینس میں تبدیل کرنے کیلئے اضافی بجٹ مانگنے کے معاملہ کی تحقیقات کے احکامات دے دئیے۔ سابق قائم مقام وی سی نے دو ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی، تاہم یونیورسٹی نے دو عام گاڑیاں خرید لیں۔ یونیورسٹی حکام نے خریداری کے بعدان گاڑیوں کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے کیلئے مزید بجٹ طلب کیا تھا، موجودہ وائس چانسلر نے معاملہ کی تحقیقات کرنے کے احکامات دئیے ہیں تاہم تاحال تحقیقات شروع نہیں ہو سکیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر تنویر خالق نے دنیا کے سوال پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں