بلوچستان، سرکاری ملازمین کیسا تھ ظالمانہ سلوک بند کیا جائے،اگیگا
مسائل حل نہ ہوئے تو 12تاریخ کوآ ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،پریس کانفرنس
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اگیگا پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپنی بنائی گئی کمیٹی کے سفارشات پر عملدرآمدکرتے ہوئے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو بھی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس و دیگر مراعات دے۔ سرکاری ملازمیں کیسا تھ ظالمانہ سلوک بند کیا جائے، 12تاریخ تک گرینڈ الائنس کے تمام مسائل کو باقاعدہ طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ملک کے تمام صوبوں اور وفاق کے ملازمین سے کم ہیں، یہ فرق ختم ہو جانا چاہیے، ہمارے سینکڑوں ملازمین زدو کوب کر کے گرفتار کئے جاچکے ہیں، اس وقت چار سو سے زائد جیلوں میں قید ہیں۔ ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، بلاول بھٹو زردار ی سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے ڈھائی لاکھ ملازمین کے جائز مطالبات حل کرائیں۔