اسلام آباد، رواں سال سنگین جرائم میں 50فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد، رواں سال سنگین جرائم میں 50فیصد کمی ریکارڈ

جنوری میں 2161ملزم گرفتار، 1کروڑ 78لاکھ کا مالِ مسروقہ برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کے پہلے مہینے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، رواں سال سنگین جرائم میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جنور ی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2161 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ڈکیتی، راہزنی، کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 40 گینگز کے 99 ارکان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 31 گاڑیاں، 47 موٹر سائیکلیں اور چھینا و لوٹا گیا سامان برآمد ہوا۔ 483 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جن سے 28 رائفلیں، 9 بندوقیں، 155 پستول، 18 خنجر اور 1376 راؤنڈ برآمد کیے گئے ۔ 153 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جن سے 29 کلوگرام چرس، 18 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 14 کلوگرام سے زائد آئس اور 719 بوتل شراب برآمد کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں