راجہ بازار میں پیدل چلے والوں کیلئے سہولیات یقینی بنانیکی ہدایت

راجہ بازار میں پیدل چلے والوں کیلئے سہولیات یقینی بنانیکی ہدایت

فوارہ چوک اور بازارکو تاریخی پس منظر کیمطابق خوبصورت بنائینگے ،حسن وقار

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی شہر کو شہریوں کے لیے خوبصورت، منظم اور سہولیات سے آراستہ بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے گزشتہ ر وز راجہ بازار کا دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار، رفتار اور شفافیت کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات یقینی بنا ئی جا ئیں۔ انہوں نے کہا  فوارہ چوک اور راجہ بازار کو ان کے روایتی اور تاریخی پس منظر کے مطابق مزید خوبصورت اور دلکش بنایا جا ئیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں