کینٹ بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی پر ریلی،تاجروں کی شرکت
مظلوم کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری،زاہد بختاوریحق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،ڈپٹی سی ای اوکنٹونمنٹ بورڈ کا خطاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ اور مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر بینک روڈ صدر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی کے تاجروں کی مختلف تنظیموں اور کینٹ بورڈ کے سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ناصر کمال بھی موجود تھے، ریلی کی قیادت وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ زاہد بختاوری اور خان مشتاق کر رہے تھے۔ ریلی میں شیخ عنایت ﷲ، چودھری عمران رشید، رفیق بھاٹیہ، ناظم بٹ، عرفان شاہد، ملک احمد اعوان، شیخ محمد بخش، سعادت خان، ایاز بٹ، وجیہہ الدین اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ زاہد بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی سی ای اوکنٹونمنٹ بورڈ ناصر کمال نے کہا کہ ہم ہر صورت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، شیخ عنایت اللہ نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ چودھری عمران رشید نے کہاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔