ڈور پھرنے سے 2بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کے معاملہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے۔۔۔
حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او نے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 346مقدمات درج کرکے 397ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اس دوران 97ہزار سے زائد پتنگیں اور 1200سے زائد ڈوریں برآمد کی گئیں۔