ایک نوجوان گرین بس، دوسرا کار کی ٹکر سے جاں بحق
پہلا حادثہ چوہڑ چوک کے قریب، دوسرا چک بیلی روڈ پر پیش آیا
راولپنڈی (خبرنگار) دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، ایک نوجوان گرین بس جبکہ دوسرا تیزرفتار کار کی ٹکر سے دم توڑ گیا، پہلا واقعہ چوہڑ چوک کے قریب پیش آیا جہاں گرین بس سروس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد سجاول چل بسا۔ دوسرا واقعہ تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ پر مدینہ میرج ہال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے 20سالہ عابد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، لاش رورل ہیلتھ سینٹر بگا شیخاں منتقل کر دی گئی۔