پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے جلد شروع کرینگے، سفیر یو اے ای

پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے جلد شروع کرینگے، سفیر یو اے ای

سالم الزابی سے پوئپا وفد کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر خراج تحسین پیش

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کیلئے متحدہ عرب امارات کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کر دیئے جائیں گے جس کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں پوئپا کے سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، شکیل عباسی اور ممبر ایگزیکٹو طارق جاوید شامل تھے۔ سفیر نے متحدہ عرب امارات میں ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی میں پوئپا کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کے استحکام کیلئے سالم الزابی کی سفارتی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں