ٹینتھ اور الیونتھ ایونیو کا تعمیراتی پلان بنانے کی ہدایت
شاہراہوں پر ٹریفک کی بہتر منصوبہ بندی ناگزیر،چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین نے کہا کہ رنگ روڈ کے فنکشنل ہونے اور مارگلہ ایونیو کے موٹروے کیساتھ منسلک ہونے سے متعلقہ شاہراہوں پر ٹریفک کے بہتر انتظام کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ اجلاس میں الیونتھ ایونیو اور ٹینتھ ایونیو پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹینتھ ایونیو اور الیونتھ ایونیو کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ایسا تعمیراتی پلان بنایا جائے کہ ٹریفک کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی جگہوں پر شجرکاری سے اجتناب کیا جائے جو ماسٹر پلان میں شاہراہوں یا تعمیراتی مقاصد کیلئے مختص کی گئی ہیں۔