عسکری بینک ، جی سی آئی کا بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے تعاون پر اتفاق

عسکری بینک ، جی سی آئی کا بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے تعاون پر اتفاق

صوبے کے کسانوں کو 3ارب روپے کی بلا سود زرعی فنانسنگ فراہم کی جائے گی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ذریعے زرعی سہولت کاری اور پائیدار ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو بلوچستان میں زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے، عسکری بینک نے جی سی آئی کے ساتھ بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے تزویراتی تعاون کا آغاز کر دیا۔ زرعی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے بلوچستان کے کسانوں کو 3ارب روپے کی بلا سود زرعی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے زرعی فارمنگ اور نان فارم سرگرمیوں کیلئے مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عسکری بینک کے صدرو سی ای او ضیا اعجاز نے کہا کہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ساتھ یہ تعاون بلوچستان کے محروم کسانوں کی مدد اور خوشحالی کے عزم کی عکاسی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں