جاتلی:آہدی موڑ تا ناٹہ گجر مل روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

جاتلی:آہدی موڑ تا ناٹہ گجر مل روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

گوجرخان کی ترقی ہمارا مشن، راجہ پر ویز اشرف، جاوید اشرف

جاتلی (نمائندہ دنیا) سابق وزیراعظم پاکستان اور پی پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے آہدی موڑ تا ناٹہ گجر مل روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں راجہ جاوید اشرف، علاقہ معززین، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی ترقی ہمارا مشن ہے کیونکہ ہم علاقائی سیاست سے بالاتر ہو کر خالصتاً عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ راجہ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ترقی کا سفر جا ری رکھیں گے، عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں