یوم یکجہتی کشمیر پر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں خصوصی تقریب

 یوم یکجہتی کشمیر پر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں خصوصی تقریب

لیکچر ، واک کا اہتمام ، شرکا کی کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی ،حمایت کا اعادہ

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔تقریب کے دوران کشمیری عوام کی آزادی، سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ بعد ازاں شرکا نے اس حوالے سے یکجہتی واک میں شرکت کی،کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ان کی بھرپور حمایت کااعادہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں