ملت جعفریہ کا اسلام آباد خودکش حملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

ملت جعفریہ کا اسلام آباد خودکش حملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

ہمیں متحد ہو کر دشمن کی سازشوںکو ناکام بنانا ہو گا،علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملت جعفریہ پاکستان کے رہنما علامہ سید ساجد نقوی نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں درجنوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں نمازیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔علامہ ساجد علی نقوی نے کہاکہ شرپسند عنا صر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ خود کش حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے خود کش حملے میں ملوث شر پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کرقرار واقعی سزا دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں