پنڈی گھیب ،نالے کی صفا ئی و کشادگی مکمل، نکاسی میں بہتری

پنڈی گھیب ،نالے کی صفا ئی و کشادگی مکمل، نکاسی میں بہتری

کارروائی سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایات پر کی گئی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پنڈی گھیب میں عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک اہم اور دیرینہ مسئلے کو بخوبی حل کر دیا، اخلاص کے علاقے میں واقع سرکاری سکول کے ساتھ موجود نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسے مزید کشادہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں نکاسی آب میں حائل رکاوٹیں مکمل طور پر دور ہو گئیں اور سکول و ملحقہ آبادی کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوا۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب محمد ذونیر کی براہِ راست نگرانی اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں