یوم یکجہتی کشمیر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنیکا دن،عوام پاکستان پارٹی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام طویل عرصے سے جاری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔
، انہوں نے کہا یوم یکجہتی کشمیر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،عوام پاکستان پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کرتی ہے ۔عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی سٹی کے کنوینر سردار نذیر احمد کشمیری اور ثمینہ شعیب نے کہا پاکستانی قوم ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوررہے گی ۔