ہورنہ میرہ کے حمزہ ممتاز نے پی ایچ ڈی کر لی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ہورنہ میرہ کا ایک اور اعزاز، سینئر معلم (ر) سردار ممتاز خان کے صاحبزادے ڈاکٹر حمزہ ممتاز نے سیلیشیئن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پولینڈ سے فیکلٹی آف انوائرنمنٹل اینڈ انرجی انجینئرنگ سے کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی کا دفاع کیا اور اعزازی خطاب سے سرفراز ہوئے۔۔۔
انہوں نے اپنی کامیابی اپنے اہلِ خانہ، بہنوں اور بالخصوص اپنے والدین کے نام منسوب کی ہے۔ ڈاکٹریٹ کے دوران انہوں نے 13سائنسی تحقیقی مقالہ جات تحریرکیے اور 10قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور سمر سکولز میں شرکت کی۔س پی ایچ ڈی ڈاکٹر حمزہ ممتازکو تین سال تک IDUBپروگرام کے تحت بہترین طلبا میں بھی شامل کیا گیا۔