ملکی ثقافت بیرون ملک روشناس کرائینگے، اورنگزیب کھچی
برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ثقافتی وفود بھیجنے پر غور کیا جا رہا، وزیر ثقافتوفاقی وزیر سے سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ تسمینہ شیخ کی ملاقات، ثقافت پر گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان اور سابق رکن پارلیمنٹ تسمینہ احمد شیخ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی تہذیب و ثقافت سے روشناس کرایاجا ئیگا ، اس مقصد کیلئے برطانیہ اور یورپ سمیت مختلف ممالک میں ثقافتی وفود بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تسمینہ احمد شیخ کی پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے مثبت سوچ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی ثقافت اور فنون سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔