نیشنل سینٹر فار فزکس میں کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کا افتتاح
کوانٹم سائنس سے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی، چیئرمین پی اے ای سی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان نے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں قومی صلاحیت کو فروغ دینے اور نئی نسل کے سائنسی موجدین کی تربیت کیلئے اپنی پہلی قومی سطح کی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کا افتتاح کر کے ایک اہم تکنیکی سنگِ میل عبور کیا۔ یہ تقریب جمعہ کے روز نیشنل سینٹر فار فزکس میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹم سائنس اب صرف نظریاتی تحقیق تک محدود نہیں رہی بلکہ تیزی سے عملی ٹیکنالوجیز میں تبدیل ہو رہی ہے، جس کے استعمال سے قومی سلامتی، صحت، توانائی، مٹیریلز سائنس، مالیات اور ڈیٹا کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا، انسانی وسائل میں ابتدائی سرمایہ کاری آئندہ دہائیوں میں تکنیکی قیادت کا تعین کرے گی۔ اس طرح کی ہیکاتھون جیسی سرگرمیاں مضبوط قومی کوانٹم کی پیش رفت کیلئے ناگزیر ہیں۔