تلہ گنگ:بس کی ٹکر سے کار سوار شدید زخمی
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) نکہ کہوٹ کے قریب مسافر بس کی کا ر کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔
، ریسکیو 1122نے فوری پہنچ کر کار سوار زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جس کی شناخت 40سالہ محمد راشد کے نام سے ہوئی جو دروٹ گاؤں کا رہائشی ہے، مسافر بس تلہ گنگ کی جانب جبکہ کار چکوال کی طرف جارہی تھی۔