کیپٹل سمارٹ سٹی کی ’’میڈ ان ازبکستان‘‘ نمائش میں شرکت

کیپٹل سمارٹ سٹی کی ’’میڈ ان ازبکستان‘‘ نمائش میں شرکت

اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب رہائشی منصوبہ معیاری سہولیات کا عکاس

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کیپٹل سمارٹ سٹی کی لیڈرشپ نے اسلام آباد میں منعقدہ ’’Made in Uzbekistan‘‘ نمائش میں شرکت کی، جہاں ازبکستان کی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، مشینری اور زرعی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ اس نمائش نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار کی۔ کیپٹل سمارٹ سٹی جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایم ٹو موٹروے پر واقع ہے پاکستان کا ایک شاہکار اور جدید ترین رہائشی منصوبہ ہے جو جدید اربن پلاننگ، پائیدار ترقی اور عالمی معیار کی سہولیات کی عکاسی کرتا ہے۔ نمائش میں شرکت اس عزم کی ترجمانی کرتی ہے کہ منصوبہ کی لیڈر شپ بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ، معاشی ترقی میں سرحد پار تعاون کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں