شہری امن و امان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ڈی پی او جہلم
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے امن کمیٹی کے ممبران اور اہلِ تشیع سربراہان سے میٹنگ کی۔۔۔
جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او جہلم نے کہا شہری معاشرے میں امن و امان ، برداشت اور رواداری کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں یا اشتعال انگیزی سے اجتناب کریں، اس موقع پر گزشتہ روز اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔