پاکستانی ہمیشہ کشمیر یوں کیسا تھ کھڑے رہینگے ،ڈی سی راولپنڈی

پاکستانی ہمیشہ کشمیر یوں کیسا تھ کھڑے رہینگے ،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے وقار النسا کالج فار و یمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ،مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، سماجی شخصیات اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ طلبا و طالبات نے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے ۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر یوں کی آزادی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تقریب میں کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں