رحمان فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی، مشال ملک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرپرسن تنظیم برائے امن و ثقافت و ممتاز کشمیری رہنما مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ رحمان فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈاکٹر وقار احمد اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں، رحمان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گردوں کے مریضوں کے نہ صرف فری ڈائیلا سز ہوتے ہیں بلکہ ان کے علاج معالجے میں بھی بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔