زونل ایس پیز اسلام آباد کا گرجا گھروں، ڈیو ٹی پوائنٹس کا دورہ

زونل ایس پیز اسلام آباد کا گرجا گھروں، ڈیو ٹی پوائنٹس کا دورہ

پولیس افسروں و جوانوں سے ملاقات،سکیور ٹی انتظامات سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں موثرسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے زونل ایس پیز نے شہر کے مختلف گرجا گھروں اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اورکہا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے چیکنگ کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے، افسر و اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن پکار 15پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں