دشمنوں کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، فرح ناز

دشمنوں کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، فرح ناز

امام بارگاہ میں دھماکا انتہائی بزدلانہ کارروائی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر و رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ و قومی ورثہ فرح ناز اکبر نے اسلام آباد میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، امام بارگاہ میں دھما کا دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگرد ملک و ملت کے دشمن ہیں اور ایسی مذموم کارروائیوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ پوری قوم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا، دہشتگردی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں، فسادفی الارض کے مرتکب خوارج کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں