تاجروں کیخلاف کارروائیاں برداشت نہیں کرینگے،کاشف چودھری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور بلاجواز کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
متعلقہ سرکاری اداروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ مارکیٹوں میں کسی بھی کارروائی سے قبل تاجران تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ مشاورت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سردار عرفان، راجہ عامر، حاجی طارق، ضیا احمد راجہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایٹ مرکز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔