ایم آر ایم پی کی جانب سے مستحق افراد میں فوڈ پیکیجز تقسیم
مستحق افراد کی مدد احسن کام ،ندیم بھٹی خراج تحسین کے مستحق ہیں، خالد نواز بوبی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مینارٹی رائٹس موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی الائنس کے سربراہ، چیئرمین مینارٹی رائٹس موومنٹ پاکستان ندیم بھٹی کی جانب سے مستحق افراد میں فوڈ پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے ندیم بھٹی کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک خالد نواز بوبی نے کہا مستحق افراد کی مدد کرنا نہایت احسن کام ہے، ندیم بھٹی خراج تحسین کے مستحق ہیں، راجہ عمران اشرف نے کہا ندیم بھٹی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ انسانیت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رمضان راشن پیکیجز تقسیم کر کے عملی مثال بھی قائم کر رہے ہیں۔ شرین اسلم نے کہا (MRMP)محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔