دہشتگردوں کے عزائم مل کر ناکام بنا ئیں گے، انجم عقیل

دہشتگردوں کے عزائم مل کر ناکام بنا ئیں گے، انجم عقیل

نہتے نمازیوں کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل، ملک سجاد ، خود کش دھماکا کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفاکانہ کارروائی محض ایک عبادت گاہ پر نہیں بلکہ انسانیت، امن، رواداری اور مذہبی حرمت پر کاری ضرب ہے، دہشتگردوں کو دوٹوک پیغام دیناچاہتے ہیں کہ ان کے ناپاک عزائم ہر گزکامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم مل کر ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دے گی، دہشتگردی پر قابوپانے کیلئے سکیورٹی اداروں نے جو انتظاما ت کر رکھے ہیں۔

ہم ان کی بھرپور تائید کرتے ہیں، بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے نمازیوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ صرف خوف اور دہشت پھیلاناچاہتے ہیں۔ پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا، غیور عوام دشمن طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے د ینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں