مادری زبانوں کا ادبی میلہ 13تا 15فروری اسلام آباد میں ہوگا
ملک بھر سے شاعر، ادیب، مفکر، صحافی، گلوکار، سماجی شخصیات شرکت کرینگی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں مادری زبانوں کا ادبی میلہ 13، 14اور 15فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس ادبی میلے میں ملک بھر سے شاعر، ادیب، مفکر، صحافی، گلوکار اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ میلہ ہر سال مادری زبانوں سے محبت کرنے والے لوگوں کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی مادری زبانوں کی اہمیت اور ادب کے رنگوں سے روشناس کروایا جا سکے۔ اس سال ہریانوی زبان کے اہل علم اور شائقین بھی اس میلے میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ہریانوی زبان کو گزشتہ سال مادری زبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، میلے میں ہریانوی زبان کے شاعر و ادیب اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔