پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ناقص صفائی پر کارروائیاں جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ناقص صفائی پر کارروائیاں جاری

ایک ہفتہ کے دوران ہوٹل،ملک،میٹ شاپس کو 4لاکھ 20ہزار جرمانہ کیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کیخلاف کارروائیاں جاری، فروری کے پہلے ہفتے میں شہر بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 79فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جن میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ملک شاپس اور گوشت کی دکانیں شامل تھیں۔ معائنے کے دوران 24فوڈ پوائنٹس پر انتہائی ناقص صفائی، مضر صحت اور گندے تیل کے استعمال، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر مجموعی طور پر 4لاکھ 20ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ یہ کارروائیاں مری روڈ، ڈھوک کھبہ، راجہ بازار، صادق آباد اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں