اسلام آبادمیں سرچ آپریشن،13مشکوک افراد تھانے منتقل
سرچ آپریشن کا مقصد شہر بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانا، ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 2غیر ملکیوں سمیت 13مشکوک افراد اور 7موٹرسائیکلوں کو تھانے منتقل کر دیا جبکہ 236افراد، 94گھروں، 4دکانوں، 120موٹر سائیکلوں اور 47گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں، قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے۔