راولپنڈی:امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

راولپنڈی:امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سی ٹی او، ڈویژنل ایس پیزو دیگر حکام کی شرکت

 راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی قیادت میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا جو پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہوکر عمار چوک، راول روڈ، شاہین چوک، چاندنی چوک، ڈبل روڈ، فیض آباد، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، پشاور روڈ، چوہڑ چوک، اڈیالہ روڈ اور دیگر اہم علاقوں سے گزرا۔ فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کا قیام تھا۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ العمل ہے اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرپسندی میں ملوث عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں